Eid special Gift .
Best skin whitening remedy.
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Natural Beauty Tips
یہ بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے آپکی پیاری سی سکن کے لیے۔
اس کو آپ دلہن پیکج بھی کہہ سکتے ہیں۔
جن لڑکیوں کی شادی ہونے والی ہے یا منگنی ہے ۔یا پھر کرنی ہے عید کی تیاری۔
تو اس کے لیے یہ بہت ہی زبردست ریمیڈی ہے ۔بس ایک دفعہ آپ لوگ پندرہ دن اس کو استعمال کر لیں ۔اس کے بعد آپ کو کسی بھی سکن وائیٹنگ کریم کی ضرورت نہیں رہے گی ۔
آپ کی سکن بالکل سوفٹ ہو جائے گی۔جسے آپ بے بی سکن کہتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کے بعد آپ نے کسی بھی ریمڈی کو منہ نہیں لگانا۔
اس عید پر شریکاں نو گولی نال نہیں گلو نال مارنا ہے ہاہا ہاہاہاہا ہاہاہاہا ہاہاہاہا
تو آئیے شروع کرتے ہیں آج کی بیسٹ سکن وائیٹنگ ریمیڈی ۔۔
Dry Skin....
اجزاء۔
ایک چمچ کچور پاؤڈر
ایک چمچ عرق گلاب
ایک چمچ شہد
چار چمچ بکری کا دودھ (آپشنل)
قارئین کچور پاؤڈر کے آپ کے سامنے جتنے بھی فوائد بیان کیے جائیں کم ہیں۔یہ پاؤڈر آپ کو کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائے گا۔یہ پاؤڈر ابٹن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس کو دلہن ریمیڈی بھی کہا جاتا ہے۔
بکری کے دودھ میں وائٹنگ ایجنٹ ہے ۔یہ آپکی سکن کو نرم و ملائم کرتا ہے۔
عرق گلاب کو تو شروع کے دور سے ہی خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اس دور میں بھی ہم اس کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتے۔
شہد 🍯 ہماری سکن کے پورز میں سے میل کچیل صاف کرکے سکن کو ایک فریش لک دیتا ہے اور اس کے علاوہ یہ سکن کو ٹائٹ کرنے کے لیے بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ نے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لینا ہے۔ اور اب اپنے فیس کو دھو کر اس کے اوپر یہ پیسٹ اپلائ کریں۔ اس کے بعد پندرہ منٹ کےلئے پیسٹ کو خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں ۔جب یہ پیسٹ خشک ہونے لگے تو اپنے ہاتھوں سے سکربنگ کرتے ہوئے اتار دیں۔سکربنگ کرتے وقت اپنے ہاتھوں کو گول ڈائریکشن میں گھمائیں۔ بعد میں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔دو گھنٹے تک کوئی صابن یا فیس واش استعمال کرنے سے گریز کریں۔
نوٹ۔یہ پیسٹ ڈرائ سکن کے لیے ہے۔
Oily skin.
اجزاء۔۔
ایک چمچ کچور پاؤڈر
دو چمچ دہی
ایک چمچ بیسن
اگر آپ کی سکن آئلی ہے تو آپ ان تمام اجزاء کو مکس کر کے اپنی سکن پر لگائیں اور پندرہ منٹ کےلئے لگا کر چھوڑ دیں۔بعد میں نرم ہاتھوں سے سکربنگ کرتے ہوئے مکسچر کو اتار دیں اور چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
یہ پیسٹ آپ کی جلد سے زائد آئل کو ریموو کر دے گا اور آپ کی سکن ایک دم فریش نظر آئے گی۔
بہترین رزلٹ کے لیے اس مکسچر کو کم از کم پندرہ دن تک لازمی استعمال کریں۔
اپنے نتائج کمنٹ باکس میں میرے ساتھ شئیر کریں۔
جزاک اللہ خیراً کثیرا
آج کی بات۔۔۔
صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو کبھی گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں،نہ کسی کی نظروں میں۔


0 Comments