السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome on my Blog
Fatima Natural Beauty Tips



آج ہم بنائیں گے بہت ہی زبردست ہیر ماسک ۔اس ماسک کو استعمال کرنے کے بعد تسی ہور کوئی ماسک استعمال نہیں کرنا۔۔۔۔۔کیوں؟؟؟؟؟؟
کیونکہ لوڑ ہی نہیں پینی ہاہاہاہاہاہاہا 😂😂
یہ ماسک بہت اچھا ہے ۔اس ماسک کو استعمال کرنے سے کیا ہو گا ؟؟اس سے بالوں سے خشکی،سکری بالکل ختم ہو جائے گی۔بال ہیلتھی ہونگے ۔بالوں کی گروتھ ہوگی اور اس کو ریگولر استعمال کرنے سے آپ کے بال لمبے ہونگے ہی ہونگے۔اس کے لیے ہمیں چاہیے سادہ سے پانچ اجزاء تو آئیے چلتے ہیں 
ماسک تیار کرنے کی طرف 

SILKY AND SMOOTH HAIRY

اجزاء۔۔۔۔

ایک چمچ میتھرے جنہیں انگلش میں فنگریک سیڈ کہتے ہیں
تین چمچ چاول
ایک پتہ تازہ ایلو ویرا جیل یا بازار والی چار چمچ
چار چمچ دہی
چار چمچ زیتون کا تیل/ اولیو آئل
سب سے پہلے ایک باؤل میں آدھا گلاس پانی ڈالیں اور اس میں  ایک چمچ میتھرے اور تین چمچ چاول ڈال کر ایک رات  کے لیے بھگو کر رکھ دیں ۔اس کو آپ نے لازمی ڈھانپ کر رکھنا ہے 
اگلی صبح میتھرے اور چاولوں میں سے پانی کو چھان کر الگ محفوظ کر لیں ۔پانی پھینکنا نہیں ہے ۔
اب بلینڈر میں بھیگے ہوئے میتھرے اور چاول ڈالیں اور ایک پتہ ایلوویرا جیل کا چھیل کر شامل کر دیں اب اس کو اچھی طرح بلینڈ کریں کہ یہ ایک پیسٹ کی طرح بن جائے۔
ایک باؤل میں چار چمچ دہی ڈالیں اور اس میں چاول، میتھرے اور ایلوویرا جیل  کا پیسٹ شامل کریں اور چار چمچ زیتون کا تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔مکس مکس مکس
اب جو آپ نے پانی چھان کر رکھا تھا اسے ایک سپرے بوتل میں شفٹ کریں اور اپنے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سپرے کریں اس سے بالوں کی ڈینڈرف ختم ہو گی ۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو تین گھنٹے کے لیے اپنے بالوں میں لگائیں۔ بعد میں اپنے بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں آپ دیکھیں گے ایک ہی دفعہ کے استعمال سے آپ کے بال بہت ہی نرم ملائم ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ


گنج پن سے نجات۔۔۔۔

چاولوں اور میتھرے والے پانی کو آپ چار سے پانچ دن کے لیے فریج میں سٹور کر سکتی ہیں اس کو رات کو سونے سے پہلے بالوں میں سپرے کریں اور جس جگہ بال کم ہیں وہاں سپرے کریں ۔بہت جلد نئے بال اگنا شروع ہو جائیں گیں۔

آج کی بات۔۔۔۔۔
انسان ایک دکان ہے اور زبان اس کا تالا،تالا کھلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے دکان سونے کی ہے یا کوئلے کی۔۔۔