السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome on My blog 
Fatima Natural Beauty Tips



ہاتھ پاؤں کے بالوں کو صاف کرنے کا قدرتی طریقہ گھر میں موجود ان اجزاﺀ کو استعمال میں لائیں اور پارلر کی مہنگی ویکس کو بھول جائیں

عید کے قریب آتے ہی خواتین کو جہاں تمام تیاریاں کرنی ہوتی ہیں وہیں ان کے لئے اپنی خوبصورتی اور سج دھج بھی خوب معنی رکھتی ہے۔
اب لاک ڈاؤن میں پارلر بند ہیں عید قریب ہے اور ویکسنگ نہیں کی ہوئی تو آپ پریشان نہ ہوں۔ ہم آپ کے حسن کا خیال رکھتے ہیں۔ اب کریں  پارلر جیسا ویکس گھر میں۔ اور جانیے اس کو  بنانے اور اس کو لگانے کا صحیح طریقہ جو کہ آپ کی سکن کے  تمام غیر ضروری بالوں کو جڑ سے نکالے گا اور آپ کی جلد بھی چمکتی دمکتی نظر آۓ گی۔
اس ویکس کو ہم آسانی سے گھر میں تیار کر سکتے ہیں تو آئیے اب چلتے ہیں اس کو بنانے کی طرف اس کے لیے ہمیں جن چیزوں کی ضرورت ہوگی وہ ہمیں اپنے کچن میں آسانی سے دستیاب ہونگی۔
How Too Made It.

 پین میں دو کپ پانی لیں اور اس کو تیز آگ پر پکائیں۔ جب پانی گرم کھولنے لگے تو اس میں ایک کپ چینی ڈال کر گاڑھا شیرہ بنالیں۔

 تین چمچ ٹاٹری بھی اس میں شامل کردیں اور مزید دس منٹ تک پکائیں۔

 پھر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے پکائیں اور ٹھنڈا کر کے اپلائی کرلیں۔
How to use it in good way??

ویکس لگانے کا صحیح طریقہ:
ویکس کو تھوڑی تھوڑی جگہ پر لگائیں اور موٹے پیپر یا پرانی جینز کے کپڑے کو اس پر اچھی طرح چپکا دیں۔

ایک منٹ تک کپڑے یا پیپر کو اچھی طرح چپکا رہنے دیں اور اس کے بعد بالوں کی مخالف سمت میں لگا کر زور سے کھینچ دیں۔

 اس طرح تھوڑی تھوڑی  ویکس لگائیں اور بال ہٹاتے جائیں۔


 ویکس کے بعد پھٹکری کا پانی اچھی طرح روئی کی مدد سے جلد پر لگا لیں۔ اس سے دوبارہ بال جلدی نہیں اگتے ہیں۔
Rose Water.

پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو کر گلاب کا عرق لگا لیں۔

How to save our skin after wax?

ویکس کرنے کے بعد چہرے، ہاتھ پیر اور جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جن کی وجہ سے جلد بد نما لگنے لگتی ہے کہیں سے لال ہوجاتی ہے اور کہیں ویکس سے نشانات آجاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں برے لگتے ہیں۔

لیکن آج میں آپ کو بتاؤں گی ایسی ٹپ جس سے ویکس یا تھریڈنگ کرنے کے بعد جلد پر نہ تو دانے ہوں گے اور نہ ہی کسی قسم کے نشانات ہونگے۔ بس آپ کو یہ آسان سے سات سٹپ کرنے ہیں اس سے آپ کی جلد چمکدار اور نرم و ملائم ہوگی۔

Tip no 1.

٭ ویکس  یا تھریڈنگ کرنے  سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔
Tip no 2.
 پھر کوئی بھی ٹیلکم پاؤڈر یا سادہ پاؤڈر لگا کر جلد کو نرم کر لیں۔
Tip no 3.

 اس کے بعد ویکس یا تھریڈنگ جو بھی کر رہی ہیں وہ اطمینان اور آرام سے کریں۔اس میں بہت جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔
Tip no 4.
 بعد میں اپنے چہرے پر کوئی لوشن یا ناریل کا تیل لگالیں اور پندرہ منٹ  کے لئے چھوڑ دیں۔
Tip no 5.

خشک ہونے پر سادے پانی سے جلد کو دھو لیں لیکن تولیے یا کپڑے سے صاف نہ کریں۔
Tip no 6.
٭ ایک چمچ ایلو ویرا جیل میں تھوڑا سا پھٹکری کا پانی مکس کریں اور جلد پر لگائیں۔

Tip no 7.

پھر اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو کرعرقِ گلاب کا اسپرے کر لیں۔

٭ اس طرح سے نہ جلد پر کوئی نشان ہوگا اور نہ دانے ہوں گے بلکہ آپ کے غیر ضروری بالوں کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی۔ اور دوبارہ بال بھی لیٹ آئیں گے۔ان شاءاللہ
آج کی بات۔
گھر میں داخل ہو کر سلام کیا کریں اس سے گھر میں برکت ہوتی ہے۔