السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome on my Blog 
Fatima Natural Beauty Tips 

جی آپ کو ٹائٹل سے ہی پتہ چل چکا ہو گا آج ہم نے وزن کم کرنے کی بات کرنی ہے۔ جی اگر آپ کا وزن بہت بڑھ گیا جسم پر چربی آگئ ہے اور اب وزن کم نہیں ہو رہا وزن کہتا ہے جو مرضی کر لو میں نے کم نہیں ہونا تو بھائ اور بہنوں وزن کو بتا دیں کہ اب اسے کم ہونا ہی ہونا ہے 
Step No 1.
صبح اٹھ کر سب سے پہلے ایک ورزش کریں اس ورزش کے ذریعے ہمارے پیٹ سے ہوا نکل جاۓ گی اس کے لیے آپ نے صبح اٹھ کر زور سے اپنا سانس باہر کی جانب کھنچنا ہے اور بعد میں آہستہ آہستہ چھوڑنا ہے خیال رکھنا ہے سانس باہر کی جانب کھینچتے وقت اور اندر کی جانب کھینچتے وقت جو پیٹ کا کھچاؤ ہے وہ اندر کی طرف ہو۔۔
اس سے کچھ ہی دنوں میں آپ کو اپنا پیٹ ہلکا محسوس ہو گا شروع میں یہ عمل پانچ سے سات دفعہ کریں بعد میں اس کی تعداد کو پندرہ تک لے جائیں
2nd Step...
ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اس میں ایک چمچ سفید زیرہ پاؤڈر شامل کریں اور اس نہار منہ  پی لیں اس سے آپ کے وزن میں نمایاں کمی آۓ گی اس کے اور بھی بے شمار فوائد ہیں۔
Why weight gain???
وزن کیوں بڑھتا ہے؟؟
نیند پوری نہ ہونے سے بھی وزن بڑھتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد اسی وقت بستر پر لیٹ جانے یا بیٹھ جانے سے بھی وزن میں بہت جلد اضافہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بھی وزن بڑھنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں مگر وزن بڑھ جانے پر کھانا پینا نہ چھوڑیں اس سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے، لہٰذا یہ پانی پئیں اور وزن میں بغیر کسی ورزش کے کمی پائیں۔

ایک  گلاس پانی کو گرم کریں اس میں  ایک چمچ زیرہ پاؤڈر اور ایک الائچی ڈال کر خوب پکائیں۔

نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک لیموں کا رس شامل کریں اور ایک چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

اس پانی کو روزانہ پینے سے آپ کی صحت بالکل برقرار رہے گی، وزن بھی کم ہوگا اور جسم کا اضافی کولیسٹرول بھی کم ہوجائے گا
 اگر رات کو کھانے کے بعد پیٹ زیادہ بھر گیا ہے تو اس پانی کو بنا کر پی لیں یہ آپ کے معدے کو  سکون پہنچائے گا۔
 ساتھ ہی یہ معدے کی تکلیف اور بدہضمی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
آج کی بات۔
محنت کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔محنت میں عظمت ہے