السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
Welcome on My blog
Fatima Natural Beauty Tips

ہمارے آج کے آرٹیکل کا ٹاپک ہےکھیرے کی جیل ۔ لاک ڈاؤن ہے گھروں میں بازار نہیں جاسکتے لیکن چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے کا کوئی لاک ڈاؤن نہیں ۔اگر آپ کی سکن پر بہت پمپلز ہے اے وی لا کے ویکھ لیا تے او وی لا لیا پر فرق نہیں آیا تے ہن ایک واری میرے کہن تے اے وی لا کے دیکھ لو اس تو بعد تسی کچھ وی نہیں لانا کیونکہ کاکا فرق آ جانا ہے😂😂 


کھیرے اور چاول کا جیل بتائے گئے طریقے سے بنائیں اور  چہرے پر لگائیں اور چند دن کے استعمال سے پائیں چمکتا فریش چہرہ 


خواتین ہوں یا مرد سب ہی چاہتے کہ ان کا چہرہ خوبصورت اور حسین نظر آئے عمر کی کوئ قید نہیں کیونکہ وہ تو اسی سال کا بابا بھی یہی کہتا ہے ابھی تو میں جوان ہوں 🤣🤣۔ جی ہم  ہر ماہ بدل بدل کر فیس واش استعمال کرتے ہیں کبھی کوئی تو کبھی کوئی ۔لیکن  آج سے آپ نے ایسا نہیں کرنا فاطمہ  بیوٹی کارنر سے جانیں ایسا بہترین فیس واش جس کے لئے آپ کو بازار جانے کی  بھی ضرورت نہیں۔بس فریج میں جھانکنا ہے منہ اندر کرنا ہے اور کھیرا اٹھا لینا ہے۔😊😊 باقی چیزیں گھر میں سے اکٹھی کرنی ہیں یہ ضرور ضرور گھر میں موجود ہوں گی مطبل کے آپ ابھی اٹھیں اور بنائیں فیس واش۔

Step no 1.
طریقہ ۔۔

ایک کھیرہ لیں اسے  کاٹ کر بلینڈر میں ڈال دیں ساتھ ہی اس میں ایک لیموں کا رس، آدھا چمچ بادام کا تیل ، چار چمچ چاول اور دو چمچ عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح محلول گرینڈ کر لیں یہ ایک گاڑھا سا محلول بن جائے گا اب اس میں دو چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں چاہے بازار والی ہو یا گھر والی کوئی ٹن سن نہیں 😊


اب جی کسی بھی صابن کو کدو کش کریں اور اس کا چورا  جو ہم نے اوپر  محلول تیار کیا ہے اس  میں ڈال دیں  اور اچھی طرح مکس مکس مکس کریں۔ اب  کسی بوتل میں  ڈال کر رکھ لیں۔ زیادہ بیسٹ ہے کہ فریج میں رکھ لیں۔اب جب بھی چہرہ  دھوئیں اسی سے دھوئیں۔

یہ صرف فیس واش نہیں بلکہ اینٹی ایجنگ  بھی ہے جی ہاں آپ کی جلد کو بالکل جوان رکھے گا۔  چہرے کی جھریاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی اور رنگت بھی ہو جائے گی گوری گوری۔
آج کی بات۔
جو ہمارے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے وہ ہمیں ہر حال میں ملے گا ۔