السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My blog 
Fatima Natural Beauty Tips

کیا آپ کی سکن بہت خشک ہے ؟ کیا آپ کی جلد اوپر سے اتر رہی ہے؟؟ یا پھر سکن گلو نہیں کر رہی۔آج کا یہ ماسک خاص طور پر ڈرائ سکن والوں کے لیے ہے۔
  یہ ماسک اپنے چہرے پر لگائیں اور جلد کی خوبصورتی بڑھائیں
Mask For Dry Skin.

خشک جلد بھی کسی پریشانی سے کم نہیں ہے یہ اکثر پانی کی کمی کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے اور بعض اوقات تو سکن ڈرائ ہو کر اترنے لگ جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو کوئ پریشانی کی بات نہیں ہے آپ صرف یہ تین ماسک لگائیں اور جلد کی خوبصورتی بڑھائیں
Step No 1.
اجزاء۔
کیلا
لیموں
شہد 
ماسک بنانے کا طریقہ۔
کیلے کو کرش کرلیں اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں کا جوس شامل کریں۔اب  ان تینوں چیزوں کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ کے بعد سرکولر موشن میں مساج کرتے ہوئے سادے پانی سے منہ دھو لیں۔
Step No 2.
اجزاء۔۔
ہلدی
شہد
دہی 
ایک چمچ دہی لیں اور اس میں  ایک چمچ کا  چوتھائی حصہ ہلدی شامل کریں  اور ایک چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کرکے ماسک بنائیں اس کو چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں جب یہ  خشک ہو جائے تو  ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
Step No 3..
اجزاء۔۔۔

 ناشپاتی
 ایلو ویرا جیل 
 زیتون کا تیل
ناشپاتی کو دھو کر باریک باریک  کاٹ لیں اور اس کو کرش کریں پھر اس میں آدھا چمچ  زیتون کا تیل شامل کریں  اور ایک چمچ  ایلوویراجیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔اس ماسک کو پندرہ منٹ کےلئے چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں۔

یہ تینوں ماسک آپ کی خشک جلد کو تازہ اور نرم و ملائم بنائیں گے ساتھ ہی پانی کا استعمال زیاد ہ کریں۔