السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Natural Beauty Tips

آج کے آرٹیکل کا ٹاپک ہے سن ٹین اور پگمینٹیشن (چھائیاں)
Sun tan.
سن ٹین تب ہوتا ہے جب ہم زیادہ ٹریول کر لیتے ہیں یا دھوپ میں زیادہ رہتے ہیں تو سن ٹین ہو جاتا ہے
Pigmentation.
پگمینٹیشن کی بڑی وجہ کیا ہے؟؟ یہ کیوں ہوتا ہے؟؟ جب ہم مختلف کریمیں لگاتے ہیں اے وی لگا لو تے او وی لا لو تے اے وی لا لو 😂😂  تو اس سے ہمیں پگمینٹیشن ہو جاتے ہیں۔ایک کریم کم از کم دو سے تین مہینے استعمال کریں اس کے بعد ایک ہفتہ چھوڑ کر اگلی کریم لگائیں کوشش کریں اس سے پہلے تبدیل نہ کریں۔
Solution.
چلو جی اب ہم اس کا ہیلو حل نکالتے ہیں 😊
1st Step.
Cleansing:
اگر آپ یہ سٹپ بیس سے پچیس دن ریگولر کر لیں نا تو بس۔ بیسٹ ہے بیسٹ 👍
ہم نے سب سے پہلے دو سے تین چمچ کچا دودھ لینا ہے چاہے مج دا لے لو گاۓ ،بکری بھینس کسی کا بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے کاٹن لینی ہے صاف کاٹن اسے دودھ میں بھگو کر ہلکا سا نچوڑ لیں اور اب اس کو اپنے چہرے پر پھیریں اس سے آپ دیکھیں گے کہ کیسے ڈسٹ آپ کے چہرے سے اترتی ہے۔اس کو آپ ہاتھوں اور گردن پر بھی کر سکتے ہیں۔اس کو ایسے ہی لگے رہنے دینا ہے منہ دھونا نہیں ہے اس کے اوپر ہی ہم فیس پیک لگائیں گے اور ہو جائیں گے چٹے گورے😉
نوٹ۔ جو لوگ باہر رہتے ہیں ولایت شالایت رہتے ہیں وہاں کچا دودھ نہیں مل سکتا تو وہ ڈبے والا دودھ بھی استعمال کر سکتے ہیں
2nd Step.
Face Pack.
اجزاء۔
کچور پاؤڈر 
چاول کا آٹا 
ٹماٹر کا پیسٹ 
کچا دودھ 
ہائڈروجن پر آکسائیڈ
اب جی ایک پیالی یا پلیٹ یا تسی جو مرضی لے لو ☺️ اب جی اس کے اندر ایک چمچ کچور پاؤڈر ڈال لیں ،ایک چمچ چاول کا آٹا ،ایک چمچ ٹماٹر کا پیسٹ اور دودھ اتنا شامل کرنا ہے کہ یہ ایک اچھا سا پیسٹ بن جائے مکس مکس مکس اور جی آخر میں پانچ سے چھ قطرے ہائڈروجن پر آکسائیڈ کے شامل کر کے دوبارہ مکس کرنے کے بعد ایک موٹی سی تہہ برش کے ساتھ یا ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر عرق گلاب کا اسپرے کریں  اور سرکولر موشن میں مساج کرتے ہوئے اتار دیں 
نوٹ۔ ہائڈروجن پر آکسائیڈ کو وہ استعمال نہ کریں جن کی سکن بہت زیادہ سنسیٹو ہے اس کو آپ سکپ کردیں بعد چے نہ کہنا فاطمہ آپی تپھر بن گئے ☺️ ویسے اس سے ہوتا کچھ نہیں ہے پریشان نہیں ہونا ۔
 آج کی بات۔
انسانوں کو نہیں اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔