السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My blog
Fatima Natural Beauty Tips


 ہاں جی عید شید ختم ہو گئی ،مہندیاں اتر گئی، تو چلیں جی اپنا اپنا پیالیہ اور چمچ لیکر حاضر ہو۔ بابا جی آ گئے ہیں بہت زبردست نسخے کے ساتھ 😂😂  بابا جی یو ٹیوب والا بابا🤭
آج ڈارک سرکلز کی ریمیڈی ہے تو چلیں جی شروع کرتے ہیں 

Step No 1.

اجزا۔۔
تبت سنو کریم
ایلوویرا جیل 
وٹامن ای کیپسول
دو سٹیل کے چمچ
Ingredients ..
Tibet snow cream
Alovera Jel
Vitamin E capsule
2 Spoon of Steel 
سب سے پہلے یہ جو دو سٹیل کے چمچ ہیں یہ دھو کر فریج میں ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اور اس کے بعد اب جی پیالی میں آدھا چمچ ہم نے تبت سنو کریم کا لینا ہے اور اس کو ہم نے اچھی طرح مکس کرنا ہے ایک منٹ تک مکس کریں اب اس کے اندر جتنی کریم لی ہے اس سے آدھی مقدار میں ایلوویرا جیل ڈالنی ہے اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں چنگی طرح مکس کریں چنگی طرح 😂😂
اب جی ریڈ،بلیک،وائٹ،بلیو،پنک جس بھی رنگ میں آپ کے پاس وٹامن ای کا کیپسول ہے اس کے دو قطرے شامل کریں ۔ فرض کریں جی اب رات ہو گئی ہے تو ہم نے رات کو پہلے تھوڑی سی کریم لے کر آنکھوں کے نیچے مساج کرنا ہے کہ یہ جلد کے اندر جذب ہو جائے اس کے بعد موٹی سی تہہ لگا کر سو جانا ہے۔جی اب ہم سو کر اٹھیں ہیں منہ دھویا ہے اور ڈارک سرکل غائب ☺️☺️۔نہیں ج بالکل بھی غائب نہیں ہوۓ یہ کوئ جادو نہیں ہے ان کو ختم کرنے کے لیے ہمیں یہی عمل دس دن تک کرنا ہے پھر ان شاءاللہ غائب ہو جائیں گے۔تو جی منہ دھونے کے بعد ہم نے جو دو سٹیل کے چمچ فریج میں رکھے تھے وہ اٹھانے ہیں اور اپنی آنکھوں کے نیچے جہاں ہلکے ہیں وہاں پھیرنے ہیں بعد میں دھو کر دوبارہ فریج میں ڈھانپ کر رکھ دیں۔
Step no 2...
پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں پئیے۔ تربوز کا استعمال کریں۔
Step no 3.
گرمیوں میں کبھی بھی کبھی بھی ٹونٹی کے پانی سے منہ نہ دھوئیں۔ بلکہ ٹھنڈے پانی سے منہ دھوئیں ڈارک سرکل بہت جلد بھاگ جائیں گے۔
Step no 4.
ایک چمچ لیموں کا رس لیں اور اس میں ایک چمچ ٹماٹر کا جوس ڈال کر ایک کاٹن بال اس کے اندر دس منٹ کے لیے بھگو دیں۔بعد میں اس کو نکال کر آنکھوں پر رکھیں اس عمل سے بہت بہت سکون ملتا ہے۔
Step no 5.
ایک کھیرا لیں اس کے موٹے موٹے سلائس کاٹ کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھیں بعد میں اپنی آنکھوں کے نیچے رکھیں یہ بھی بیسٹ ہے بیسٹ۔

آج کی بات۔
اچھے انسان ڈھونڈنے سے نہیں ملتے بلکہ خود کو اچھا بنائیں۔