السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My blog
Fatima Natural Beauty Tips


آج کا آرٹیکل ہے کہ ہم اپنی سکن سے فالتو بال ،ان وانٹڈ ہیر ،فیشل ہیر کو مکمل طور پر کیسے ختم کریں ۔
اس کے لیے سب سے پہلے آپ لوگ اس بات کو ذہن میں یاد رکھ لیں کہ فیشل ہیر کبھی بھی کوئ بھی کریم استعمال کرنے سے یا تھریڈنگ کروانے سے یا ویکس کروانے سے کبھی بھی ختم نہیں ہوتے بلکہ یہ زیادہ بڑھتے ہیں۔پورز کھل جاتے ہیں اور ہیر جو ہیں وہ موٹے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ لیکن آج میں آپ کو بتاؤں گی کہ کیسے آپ سمپل سے دو سٹپ کو فالو کر کے ان فیشل ہیر کو ختم کر سکتے ہیں۔لیکن اس کے لیے ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا جو کہ ساڈے اندر نہیں ہے۔😂 ہم کہتے ہیں ادھر ریمیڈی استعمال کی ادھر فوائد مل جائیں ۔ فوائد تو ضرور ملیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ ضرور بس ہمیں اس کے لیے ریگولر ہونا پڑے گا۔ تھوڑا ہلنا جلنا پڑے گا☺ اس کے لیے ہمیں سادہ سے دو سٹپ کرنے ہیں تو آئیے جی چلتے ہیں آج کی ریمیڈی کی طرف۔۔۔۔
1st Step..
اجزاء۔
بیسن۔
کچا اور ٹھنڈا دودھ
تین قطرے لیموں کا رس
سب سے پہلے کسی برتن میں یا کٹوڑی میں پانچ چمچ  دودھ لے لیں۔اب اس کے تین چمچ بیسن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔مکس ،مکس، مکس 
اب تین قطرے گن کے ایک،دو اور تین لیموں کا رس شامل کریں۔اگر آپ کی سکن کو لیمن سوٹ نہیں کرتا تو آپ اس کو سکپ بھی کر سکتے ہیں۔
Direction.
اب اس پیسٹ کو کسی صاف برش کی مدد سے یا پھر آپ اپنے ہاتھ کی انگلیوں کی مدد سے اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں۔تو جی اس پیسٹ کو آپ خشک ہونے دیں ۔اس کو خشک ہونے کے لیے تقریباً پندرہ منٹ لگیں گے۔
جب پیسٹ خشک ہو جائے گا تو آپ نے سرکولر موشن میں یعنی اپنے ہاتھوں کو گول گول گھماتے ہوئے اس پیسٹ کو اتار دینا ہے۔پیسٹ اتارتے ہوئے تھوڑی بہت تکلیف ہو گی بال جڑوں سے نکلتے محسوس ہوگے اس کو آپ نے برداشت کرنا ہے۔
Glowing skin.
اس ریمیڈی کو آپ نے تقریباً پندرہ دن استعمال کرنا ہے فرق آپ کو خود محسوس ہو گا ۔جی اس کے بعد پھر آپ کو میری یاد آنی ہے اور آپ نے کہنا ہے واہ فاطمہ واہ آپ نے تو کمال کی ریمیڈی بتائی ہے۔☺☺
اس ریمیڈی کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ فیشل ہیر تو جائیں گے ہی جائیں گے پر بدلے میں ہماری سکن پر گلو چھوڑ جائیں گیں۔ جی اس کے استعمال سے آپ کی سکن گلو کرے گی ۔
2nd Step.
Icing.
جی اس سٹپ میں ہم نے اپنی سکن کی آئسنگ کرنی ہے۔ جب ہم اوپر والے سٹپ سے ہیر ریموو کریں گے تو ہماری سکن کے پورز اوپن ہو سکتے ہیں ان سے بچنے کے لیے ہم نے ایک برف کا ٹکڑا لینا ہے اور اپنی فیس کے اوپر گول گول گھماتے ہوئے پھیرتے جانا ہے تاکہ اوپن پورز بند ہو جائیں۔ اس ماسک کو آپ اپنے،بازوں اور ٹانگوں کے بال ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
آج کی بات۔
اخلاق کبھی نہیں ہارتا اور تکبر کبھی نہیں جیت پاتا۔