السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My blog
Fatima Natural Beauty Tips 

آج کے آرٹیکل کا جو ٹاپک ہے جو سب کا بہت بڑا مسئلہ ہے میرا مسئلہ ہے آپ کا مسئلہ ہے ہاں جی آپ کا بھی مسئلہ ہے وہ ہے اوپن پورز (کھلے مسام) 
اوپن پورز بنتے کیوں ہیں؟؟🤔 
1st cause of open pores.
ہمارے پمپل نکل آتے ہیں اور ہم چھیڑنے سے باز نہیں آتے ویسے آپس کی بات ہے ہم کسی کو بھی چھیڑنے سے باز نہیں آتے😂😂 پمپل کو گدگدی کرتے ہیں تو پمپل نشان بھی چھوڑ جاتا ہے اور پور بھی ایں کر کے کھل جاتا ہے 
2nd Cause.
دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہمارے چہرے پر آئل بہت زیادہ ہوتا ہے اور ہم سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منہ نہیں دھوتے یہ بھی اوپن پورز کا سبب ہے
3rd Cause..
تیسری اور سب سے بڑی وجہ ہم پارلرز وغیرہ جا کر فیشل کرواتے ہیں اور دوسرا سکن کا ٹریٹمنٹ اور رگڑا بہت چڑھاتے ہیں😊 اس لیے چہرے پر ہاتھ ہمیشہ سوفٹ رکھیں ایک یا دو بندے جو ہاتھ لگا رہے ہیں وہی رکھیں بار بار مختلف ہاتھ ٹرائ نہیں کرنا چاہیے اس سے سکن بھی خراب ہو جاتی ہے۔ 
Permanent solution.
جی کچھ لڑکیاں کہتی ہیں کہ ہمیں کوئی ایسا طریقہ یا کوئ ایسا پکا ٹوٹکا بتا دیں جس سے پورز ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں تو جی یہ ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتے ہاں اگر آپ اپنی سکن کی کئیر کرتے رہے تو یہ سکڑ ضرور جاتے ہیں اس لیے اپنی سکن کی کئیر کرتے رہے 
اگر آپ نے بالکل پورز صحیح کروانے ہیں تو اسکن اسپشلسٹ سے مائیکرو نیڈلنگ اور فلرز کروا کے ختم کر سکتے ہیں اس سے آپ کی سکن نرم ہو جاتی ہے۔
اگر آپ قدرتی طریقے سے بھی اپنی جلد کی حفاظت کرتے رہے تو یہ بھی بیسٹ ہے۔
اجزاء۔۔
ایک پکا ہو کیلا 
ایپل سائیڈر ونگر 
Ingredients..
Ripe banana
Apple cider vinegar
ہم نے ایک بالکل پکا ہوا کیلا لینا ہے جس کی سکن تھوڑی بلیک ہوئی ہو یہ زیادہ اثر کرے گا  دوسرا کیلا بھی اثر کرے گا  لیکن پکا ہوا زیادہ بیسٹ ہے ۔کیلے کا چھلکا اتار لیں اور کسی چھری ،کانٹے کی مدد سے چھلکے کے اندر والا گودا کھرچ کر نکال لیں اچھی طرح صفایا کر لیں اب اس کے اندر پانچ اسپرے ایپل سائڈر ونگر کے کریں ۔اس کو اپنے چہرے پر جہاں جہاں اوپن پورز ہیں وہاں لگائیں ۔
پانچ منٹ انتظار کریں اور بعد میں وہی چھلکا جس سے گودا اتارا ہے وہ لے کر مساج کریں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ گرم پانی سے بالکل نہیں دھونا۔ 
جن کے اوپن پورز زیادہ ہیں وہ پہلے چار دن ریگولر استعمال کریں بعد میں ہفتے میں ایک بار بھی بہت ہے۔
چلیں جی اب عید پہ میک اپ کرنے کے بعد پورز اوپن ہوگئے ہونگے تو جلدی سی اپنا پیالہ اٹھائیں اور شروع ہو جائیں بہت زبردست ریمیڈی ہے
نوٹ۔ جن کو ایپل سائڈر ونگر سوٹ نہیں کرتا وہ سکپ بھی کر سکتے ہیں صرف کیلے کے چھلکے کا گودا لگا لیں ۔
آج کی بات۔ کون کررہا ہے؟کیسے کر رہا ہے؟ کیوں کر رہا ہے ؟ ان سب باتوں سے آپ جتنا پرہیز کریں گے اتنا ہی خوش رہیں گے