السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Natural Beauty Tips



آج کا آرٹیکل ہے پمپل کے نشان کے اوپر۔اگر آپ نے اپنی سکن کو چھل چھل کر پمپل کے نشان بنا لیے ہیں یا غلطی سے ہاتھ لگ گیا اور نشان بن گیا یا پمپل آیا اور نشان چھوڑ گیا۔آیا تھا مطبل ملنے شلنے آیا تھا 😂😂
اس کو ختم کرنے کے چار سمپل سٹپ ہیں 
1st Step. 

ہم نے گھر سے باہر منہ نکالنا ہے اور نیم کے درخت سے نیم کی ایک ٹہنی توڑ لینی ہے ☺☺
کیونکہ تقریباً سب کے گھر کے باہر نیم کا درخت لگا ہوا ہی ہوتا  ہے۔ یا پھر آپ بازار سے لے لیں یا کسی کو کہہ کر گاؤں میں سے منگوا لیں ۔
2nd Step .
Toner Morning ...
اب جی ایک پتیلی لیں اور اس میں آدھا گلاس پانی ڈالیں اور بیس پتے دھو کر صاف کر کے ڈالیں۔  اب دس مِنٹ تک چولہے پر رکھ کر پکائیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب اس کو چھان لیں اور پانچ چمچ بھر بھر کر عرق گلاب کے شامل کریں۔اب جی اس کو سپرے والی بوتل میں شفٹ کریں ۔ آپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور یہ ٹونر اسپرے کر کے خشک ہونے کےلئے چھوڑ دیں آپ نے ہاتھ نہیں لگانا یہ خود ہی آہستہ آہستہ سکن میں جذب ہو جائے گا۔ اس پانی کو آپ نے سات دن تک لازمی استعمال کرنا ہے چھوڑنا نہیں ہے سات دن کے بعد چہرہ پمپل کے نشان سے،ایکنی سے ہو جائے گا بالکل صاف ہو جائے گا۔

نوٹ۔جن کے پمپل تازے ہیں یا بڑے بڑے ہیں ،یا پس والے پمپل ہیں وہ اس ماسک کو استعمال نہ کریں۔
3rd  step.
Face Pack Dopaher ya Sham.
اب جی آپ نیم کی دس پتیاں دھلی ہوئی لیں ان کو ہاون دستے میں ڈالیں اور اندر ایک چمچ دہی بھی شامل کر دیں ۔اس کو اچھی طرح رگڑ کر پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ کو کسی صاف پیالے میں نکال لیں اور ایک چمچ چاول کا آٹا شامل کریں ۔ اب اس کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اپنی سکن پر اپلائی کریں۔اس کو آپ نے پچیس منٹ تک لگا رہنے دینا ہے کہ یہ اچھی طرح خشک ہو جائے اس کے بعد جو ہم نے ٹونر بنایا ہے اس کو اسپرے کرنا ہے چہرے پر اور اس ماسک کو سرکولر موشن میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے اتار دینا ہے ۔ ہلکی سی جلن ہو گی اس کو آپ نے برداشت کرنا ہے۔

4th and last step.
اب جی ایک آلو لیں اس کا ایک باریک سا سلائس کاٹ لیں باقی آلو کو فریج میں رکھ دیں اسی آلو کو آپ نے سات دن تک استعمال کرنا ہے اگر آپ روزانہ تازہ لیں تو یہ بھی بیسٹ ہے۔
اچھا جی تو اس باریک کٹے ہوئے آلو کے اوپر ہم نے لمبائی کے رخ چاقو کی نوک سے  باریک باریک کٹ لگانے ہیں اور اس میں سے جو پانی نکلے گا اسے پورے فیس پر اپلائی کریں ۔پندرہ منٹ کے بعد چہرہ سادہ پانی سے دھو لیں۔ 
یہ سمپل سے چار سٹپ کرنے کے بعد آپ کی سکن بالکل صاف شفاف ہو جائے گی آپ نے یہ عمل لگاتار سات دن تک کرنا ہے پھر آپ کو ملیں گے زبردست سے رزلٹ ان شاءاللہ۔
آج کی بات۔ دنیا کا سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا ہے اور سب سے آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے۔