السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
خوش آمدید
Fatima Beauty Tips
عید الفطر آنے والی ہے بس چند دن بعد تو کپڑوں ،جوتوں ، جیولری کی شاپنگ کے ساتھ ساتھ رنگ گورا کرنے کی بھی ہے سب کو فکر۔۔۔۔۔
چہرے کی دلکشی کے لیے
گرمی کے موسم میں جلد کی حفاظت کے لیے میں آپ کے لیے لے کر آئی ہوں بہت ہی زبردست فیس ماسک ۔
چہرے پر جھریاں عموماً عمر میں اضافے یا پھر زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے پر جاتی ہیں ۔اگر جھریاں دھوپ کی وجہ سے ہیں تو کوشش کریں دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے پر اچھے سے سن بلاک کا استعمال کریں
_ تاکہ چہرے کی خوبصورتی برقرار رہے۔ جھریوں سے بچنے کے لیے بہت ہی سستا اور آسان ماسک گھر پر بھی آپ آسانی سے تیار کر سکتے ہیں یہ ماسک آپ کو 100% رزلٹ دے گا ۔
تو آئیے تیار کرتے ہیں نیچرل ماسک۔
اجزاء
1.چنے کی دال
2.انڈہ
3.شہد
سب سے پہلے تین چمچ چنے کی دال لے کر پیس لیں ۔یعنی موٹا چورا بنا لیں ۔اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی جو کہ اچھی طرح سے جھاگ کی شکل میں پھینٹ لی گئی ہو ۔اب ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں اور آخر میں آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر ایک اچھا سا پیسٹ بنا لیں ۔
اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور پھر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔جب یہ خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ دو گھنٹے تک کوئ صابن یا فیس واش استعمال نہ کریں ۔
ان شاءاللہ ایک ہی دفعہ کہ استعمال سے بہت اچھے نتائج ملیں گے ۔اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں ۔
آلو کا فیس پیک
اس کے ساتھ ہی میں آپ کو بتاؤں گی آلو کا فیس پیک ۔یہ فیس پیک آپکی سکن سے ڈارک سپاٹ کو ختم کرے گا ۔ دانوں کے نشانات کو ختم کرنے میں مدد گا اور اس کے ساتھ ہی یہ سکن کو ایک دم فریش کرے گا
آلو ایک عام سی سبزی جسے ہم اپنی روزمرہ زندگی میں تقریباً روزانہ استعمال کرتے ہیں یہ ہماری جلد کے لئے بھی ایک بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے۔
اجزاء
1.ایک چھوٹے سائز کا آلو
2.ملتانی مٹی
3۔عرق گلاب
ایک کچا آلو لیکر اسے چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اس کے بعد اسے ہاون دستے میں کوٹ کر اس کا پیسٹ بنا لیں۔
اب روزانہ دو چمچ آلو کا پیسٹ لیں اور پھر اس میں ایک چمچ ملتانی مٹی کا شامل کریں ۔اس کے بعد آدھا چمچ عرق گلاب شامل کریں ۔تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس پیسٹ کو پندرہ منٹ کےلئے اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اس پیسٹ کو پندرہ منٹ کےلئے لگا کر چھوڑ دیں
بعد میں نرم ہاتھوں سے ہاتھوں کو گول گول گھماتے ہوئے اس ماسک کو اتار دیں۔
یہ سکن وائیٹنگ کے لیے بہت ہی اچھا ماسک ہے اس سے آپ کی جلد ایک دم تازہ دم نظر آئے گی۔
اس کو گرمیوں میں روزانہ استعمال کریں ۔
نوٹ : ماسک روزانہ تازہ بنائیں اور تازہ استعمال کریں۔
(آج کی بات)
دنیا نصیب سے ملتی ہیں اور آخرت محنت سے جبکہ آج ہماری ساری محنت دنیا کے لیے ہے اور آخرت کو ہم نے نصیب پر چھوڑ دیا ہے


0 Comments