السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog 
Fatima Natural Beauty Tips

کیسے ہیں آپ سب لوگ؟؟ یقیناً سب ٹھیک ٹھاک ہونگے اور بہت خوش ہونگے میں تو تو آج بہت بہت خوش ہوں کیوں کہ کے میں آپ کے لیے لئے لے کر آئی ہوں بہت ہی زبردست  ٹوٹکا کا یہ ہے ایک نائٹ کریم۔اس کریم کو آپ آسانی سے گھر میں موجود  اشیاء سے خود ہی  تیار  کر سکتے ہیں ہیں اس کو ہم   رات میں یا دن میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں اس سے ہماری جلد نرم و ملائم اور گلوئںنگ نظر آۓ گی۔اس کی تیاری دو طریقے سے ہوسکتی ہے ایک معمولی اجزاء کی تبدیلی سے اسے کریم کی شکل دے لیں یا پھر لوشن یا سیرم ٹائپ۔خیر ہمیں تو فائدہ چاہیے چونچلے پھر کبھی سہی😂😂 بات وہی جو سیدھی سیدھی ہو۔تو چلیں جی پھر دیر کس بات کی ہم بنانا شروع کرتے ہیں۔
اجزاء۔
ایلوویرا جیل ( فریش پتہ لیکر گودا نکال لیں)
بادام کا تیل
کیسٹر آئل
ہلدی لیموں
ایک کٹوری لیں اور اس میں فریش ایلوویرا جیل کا گودا نکال لیں اندازاً دو چمچ کے برابر لے لیں۔ ایک چمچ بادام کا تیل شامل کریں۔یہ ڈارک سپاٹ کو ختم کرتا ہے۔آدھا چمچ کیسٹرآئل کا لیں یہ فائن لائن کو روکتا ہے۔ایک چٹکی ہلدی شامل کریں یہ ایکنی سے فائٹ کرتی ہے اور ایکنی کے لیے بیسٹ ہے۔دو سے تین قطرے لیموں کا رس یہ چہرے کی جلد کے لئے بہترین ٹونک ہے اس سے مساج کرنے سے چہرہ چمکدار ہو جاتا ہے ہر قسم کے ماسک میں اس کو لازمی استعمال کیا جاتا ہے۔ اب ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں ۔ یہ ایک طرح سے آپکا لوشن یا سیرم بن گیا ہے ایلوویرا جیل فریش ہی لیں اگر گھر میں موجود نہیں ہے تو کسی سے مانگ لیں 🤦‍♀🤭 ورنہ مجبوری ہے بازار والا ہی استعمال کریں۔بازار والا استعمال کرنے سے آپکی کریم ایک کریمی شکل میں تیار ہوگی آپ جس طرح سے مرضی اس کو استعمال کریں فائدہ تو ہوگا ہی ہوگا 👍 چلیں جی اب چلتے ہیں دوسری کریم کی طرف👇👇👇
2nd Cream.
جو لوگ اوپر والی کریم نہیں بنانا چاہتے وہ ایک سادہ سی ریمیڈی کو نائٹ کریم کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اور اس بھی ملیں گے آپ کو شاندار رزلٹ۔
اجزاء۔
دہی ایک چمچ
ہلدی ایک چٹکی
لیموں تین قطرے
ایک کٹوری لیں۔اس میں اوپر دی گئی مقدار کے مطابق تمام چیزیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب اس کو اپنے پورے چہرے،گردن ،ہاتھ ،پاوں پر مساج کریں یہاں تک کہ ساری چیزیں آپکی جلد میں جذب ہو جائیں تو ایسے ہی سو جائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اتنا کچھ تو شاید ہی کوئی اور بتاتا ہوگا ☺️☺️
نوٹ۔۔
پہلے والی کریم کو آپ ایک ہفتے تک سٹور کر سکتے ہیں اس کو آپ نے فریج میں رکھنا ہے اور کریم لگانے سے پہلے تھوڑا سا دہی لیکر فیس پر مساج کریں یہ آپکی سکن کے لیے بہت ہی زبردست کلینزر ہے۔  پانچ منٹ بعد چہرہ دھولیں اور اس کے بعد کریم لگالیں۔ سات دن کے اندر آپکو رزلٹ ملنا شروع ہو جائیں گے پندرہ دن تک ریگولر استعمال کریں۔
آج کی بات۔
اپنی خوشی حاصل کرنے کے لیے دوسروں کی خوشیاں نہ چھینیں ۔
جئیے اور جینے دیں۔