السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Beauty Tips


امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور بہت خوش ہونگے ورنہ آپ یہ کریم بنانے اور استعمال کرنے کے بعد تو لازمی خوش ہوجائیں گے گارنٹی ہے۔😂😂اس کریم کو بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ آپ کو ساری چیزیں اپنے گھر سے ہی مل جائیں گی۔ چلیں جی شروع کرتے ہیں اس کو بنانے کا طریقہ۔
ایک کٹوری میں تین چمچ چاول لیں اور ان کو پوری رات کے لیے آدھا گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح تک یہ بلکل نرم ہوچکے ہونگے۔ اگر آپ صرف چاولوں کا پانی ہی ریگولر اپنی سکن اور بالوں کے لیے استعمال کریں تو اس کے بہت ہی عمدہ رزلٹ ملیں گے آپ کو۔ آپ دیکھتے ہیں کہ کوریئن،جاپانی اور چائنہ کے لوگوں کی جلد بہت فریش ہوتی ہے اور خواتین اپنی عمر سے چھوٹی دکھائی دیتی ہیں ان کا راز یہی ہے وہ زیادہ مچھلی کھاتے ہیں اور چاول کھانے کے ساتھ ساتھ ان کا پانی بھی اپنی جلد اور بالوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ کریم ڈل سکن والوں کے لیے اور جن کی سکن گلوئنگ نہیں رہی ان کے لیے بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے۔اس کو ہر طرح کی سکن والے لوگ استعمال کرسکتے ہیں چاہے ان کی سکن جیسی بھی ہو۔
Method.
جی اب جو چاول ہم نے رات بھر بھگو کر رکھے ہیں ان کو پانی سمیت گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔گرینڈ کرنے کے بعد ایک چھلنی کی مدد سے اس کا پانی چھان کر الگ کر لیں سارا کمال اسی پانی کا ہے ۔ پانی چھان لینے کے بعد نیچے جو چاول بچ گئے ہیں انہیں آپ سکرب کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ جو پانی ہم نے چھان کر نکالا ہے اسے کسی فرائی پین میں ڈال کر چولہے پر رکھیں۔یاد رکھیں آپ نے انچ بالکل دھیمی رکھنی ہے اور برابر چمچ چلاتے رہنا ہے۔اس وقت تک پکائیں جب تک یہ ایک گاڑھا سا پیسٹ بن جائے۔اس پیسٹ کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ ایک محنت والا کام ہے تو بھائ محنت میں ہی عظمت ہے۔اس کریم کو بس دو ہفتے لگا لیں اور بس کمال دیکھیں کمال مطبل پھر آپ مجھے دعائیں دیں گے دعائیں😊😊
Dry skin..
ایک کٹوری لیں اور اس کے اندر دو چمچ اوپر بناۓ گئے پیسٹ کے ڈالیں۔جی اب اس میں دو چمچ بازار والی ایلوویرا جیل کے دو چمچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اب اس میں دو وٹامن ای کے کیپسول شامل کریں اور سب سے آخر میں آدھا چمچ کوکونٹ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔لیجیے جی کریم تیار ہے اس کو سات دن تک فریج میں رکھ کر استعمال کریں۔استعمال کرنے سے پہلے صابن سے منہ دھولیں اور اس کریم کی تھوڑی سی مقدار لے کر جلد میں مساج کرتے ہوئے مکس کریں۔
Oily skin..
جی اوپر جو کریم بنائی ہے وہ ڈرائ سکن والوں کے لیے ہے اور اب یہ کریم آ ئلی سکن والوں کے لیے تیاد کرنے لگے ہیں ۔تو جی۔     آ ئلی سکن والے اپنے چمچ پیالے لیکر حاضر ہو جائیں ۔اب بھی کٹوری یا کوئی پیالہ لیں اور اس میں وہی اوپر تیار کیا گیا چاولوں کا پیسٹ دو چمچ شامل کریں۔اب اس کے اندر ایک چمچ عرق گلاب شامل کریں اس کو مکس کریں جی اب آدھا چمچ صندل پاؤڈر شامل کریں اور ایک چٹکی ہلدی شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں سب سے آخر میں اچھی سی خوشبو کے لیے اور ایکنی کے لیے ٹی ٹری آئل کے پانچ سے چھ قطرے شامل کریں۔اس کو آپ سکپ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کو بھی فریج میں رکھ کر سات دن تک استعمال کریں اس کے بعد دوبارہ اگلے سات دن کے لیے بنائیں یہ بازار کی کریموں سے کئی گنا زیادہ بہتر کریم ہے کیمیکل اور مرکری سے پاک ۔قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہے اس لیے اس کو بچے بوڑھے جوان سب ہی بے فکر ہو کر استعمال کر سکتے ہیں۔
آج کی بات۔
سچ بولنے میں اور بظاہر نظر آنے میں کڑوا ہوتا ہے۔لیکن تاثیر میٹھی ہوتی ہے۔