السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Natural Beauty Tips

 کیسے ہیں سب؟؟؟ الحمدللہ ٹھیک ٹھاک ہی ہونگے سب پر ایک مسئلہ ہے ہاں جی ایک مسئلہ جو آج کل عام ہے وہ ہے بالوں کا گرنا۔ آجکل بال اتنی تیزی گررہے ہیں جتنی تیزی سے کرونا کی افواہیں پھیل رہی ہیں😂😂 خیر آپ لوگ پریشان نہ ہوں جب تک بابا جی ہیں مل کر ہم ہر مسئلے کا حل ڈھونڈ ہی لیں گے کیونکہ ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے۔تو چلیئے پھر دیر کس بات کی چلتے ہیں نسخے کی طرف۔
Step No 1۔ 
Remove dust particle.
سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کے بالوں میں ڈسٹ نہیں ہے کیونکہ اس موسم میں بالوں میں آندھیاں آتی ہیں تو مٹی چلی جاتی ہے۔اس لیے ہم نے سب سے پہلے تو صبح،شام باقاعدگی سے کنگھی کرنی اس سے ہمارے سر میں خون کی گردش تیز ہو گی اور ہمارے بال بڑھیں گے اور ڈسٹ پارٹیکلز بھی کنگھی کرنے سے صاف ہوں گے آپ نے گن کے پچاس دفعہ صبح اور پچاس دفعہ شام میں کنگھی کرنی ہے
2nd Step.
Oil.
اجزاء۔
کڑی کے پتے لیں اور  ان کو  ناریل کے تیل میں آچھی طرح اُبال لیں. جب تیل کا رنگ سیاہ ہو جائے تو اسے اُتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں. جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تو اس سے آپ نے سر پر مساج کرنا ہے..
2nd Step.
Paste For Hair.

اس سے آپ کو سکون بھی ملے گا’ اور آپ کے بال بھی گھنے اور لمبے ہو جائیں گے.اگر آپ چاہے کڑی کے پتے لیں اور ناریل کا تیل ملا کر ایک اچھا سا  پیسٹ بنا کر اپنے سر پر لگائیں۔ اس پیسٹ کو اپنے  سر پر لگانے کے بعد ایک گھنٹے  تک چھوڑ دیں.اور پھر سادہ  پانی سے سر  دھو لیں...
اس طریقہ سے آپ کے گرے ہوئے بال بھی آنا شروع ہو جائیں گے. اور اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو وہ بھی گرنا بند ہو جائیں گے.اس نسخے کو آپ ہفتے میں 3 سے 4 بار استعمال کر کےاچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں 
3rd Step.
ایک کٹوری میں دہی لیں اور اس میں تین چمچ بادام کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اب اس کے اندر آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر مکس کریں اور اپنے بالوں کی جڑوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں بعد میں اچھے شیمپو سے بال دھو لیں یہ عمل ہفتے میں ایک بار کرنا ہے اس سے آپ کے بال نرم و ملائم ہونگے۔
آج کی بات۔
انسان قد سے نہیں عقل سے بڑا ہوتا ہے