السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My blog 
Fatima Natural Beauty Tips

ہماری آنکھیں بھی ہمارے چہرے کا حصہ ہیں ان کو خوبصورت بنانے کے عمل کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا آنکھوں کو قدرتی ظریقے سے خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ میک اپ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
آج میں آپ کے لیکر آئی ہوں آنکھوں کو خوبصورت بنانے کےلئے کچھ میک اپ ٹرکس اس طرح میک اپ کرکے آپ نہ صرف آپ کی آنکھیں خوبصورت نظر آئیں گی بلکہ اس سے آپ کی شخصیت بھی جاذب نظر آئے گی۔

Smallest eyes Makeup.

اندر کو دھنسی ہوئی آنکھیں
جن کی آنکھیں بہت چھوٹی ہیں دیکھنے پر اندر کو دھنسی ہوئی معلوم ہوتی ہیں تو وہ بالکل بھی پریشان نہ ہوں آئ شیڈ اٹھائیں اور اپنی آنکھوں کا اس طرح سے میک اپ کر کے خوبصورت نظر آئیں۔
آنکھوں کے اوپر سنہرے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور حلقوں کی لکیرکے ساتھ ساتھ براؤن مائل نارنجی رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور اسے بخوبی جمادیں ۔بالائی اور زیریں پلکوں کے ساتھ سرخی مائل براؤن رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور برش کے ذریعے اسے ہموار بنائیں ۔بالائی پلکوں پر سیاہ مسکارے کی ایک خفیف سی تہہ مناسب رہے گی۔

Round Eyes.
گول آنکھوں والے اس طرح سے میک اپ کر کے اپنی آنکھوں کو لمبا اور بڑا دکھا سکتے ہیں۔
اگر آپ بھنوؤں پر براؤن لائنر لگائیں گی تو آپ کی گول آنکھیں نمایاں ہوں گی ۔
آنکھوں کے اوپر اور زریں پلکوں کے نیچے زردی مائل سبزرنگ کا آئی شیڈ مناسب رہے گا۔
پپو ٹے پر گہرا سبز رنگ مناسب رہے گا۔
بالائی پلکوں پر گہرے سیاہ رنگ کے آئی شیڈ کا اضافہ مناسب رہے گا۔

بالائی پلکوں پر سیاہ مسکارے کی خفیف سی تہہ مناسب رہے گی۔
Normal Eyes.
نارمل آنکھیں۔
اگر آپ کی آنکھیں نارمل ہیں نہ بڑی ہیں اور نہ چھوٹی تو آپ اس طرح سے میک اپ کر کے اپنی آنکھوں کو بڑا دکھائیں۔

بھنوؤں پر براؤن آئی لائنر اور آنکھوں کے اوپر زردی مائل گلابی رنگ کے آئی شیڈ کے استعمال کی بدولت چھوٹی آنکھیں بڑی محسوس ہوتی ہیں ۔
آنکھوں کے اردگرد براؤن آئی شیڈ کا حلقہ تخلیق کریں ۔
آنکھ کے عین نیچے آئی شیڈ کا غبارسا تخلیق کریں ۔
پپوٹے پر کسی قدر ہلکے سیاہ رنگ کا آئی شیڈ مناسب رہے گا۔

بالائی پلکوں کے ساتھ سیاہ لیکوئڈآئی لائنر کی لکیرلگائیں اور برش کے ذریعے اس پر سیاہ شیڈ لگائیں ۔
پلکوں پر سیاہ مسکارا لگائیں ۔
Large Eyes.
لمبی آنکھیں
لمبی آنکھوں کو نمایاں کرنے کے لیے بھنوؤں کو کسی قدر خمیدہ بنائیں اور ان کے درمیان واقع خلا کو سر مئی آئی لائنر کے ذریعے پرُ کریں ۔
آنکھوں کے اوپر سفید آئی شیڈ مناسب رہے گا۔

بالائی اور زیریں پلکوں کے ساتھ نیلے آئی شیڈ کی ایک پتلی سی لکیر لگائیں اور حلقے کی لکیر کے ساتھ سر مئی آئی شیڈ کی ہلکی سی لکیر لگائیں ۔
بالائی اور زیریں پلکوں پر گہرے سر مئی رنگ کا مسکارا مناسب رہے گا۔
گھنی بھنوؤں کو متوازن بنانے کا عمل
بھنوؤں کو برش کرکے ان کی نوک پلک سنواریں ۔
اس کے بعد ہلکے کاسنی رنگ کا آئی شیڈ آنکھ کے اوپر لگائیں ۔
اندرونی گوشے کی جانب سفید آئی شیڈ کا نقطہ مناسب رہے گا۔
بیرونی گوشے اور زیریں پلکوں پر بنفشی آئی شیڈ مناسب رہے گا۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ کا جل کی لکیر مناسب رہے گی۔
بالائی پلکوں پر سیاہ لیکوئڈ آئی لائنر مناسب رہے گا۔
پلکوں پر سیاہ مسکارا مناسب رہے گا۔

آج کی بات۔
پہلے تولو پھر بولو۔