السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Natural Beauty Tips


کیسے ہیں آپ؟ امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہونگے اور بہت خوش ہونگے آج کا ہمارا آرٹیکل ہے کہ چہرے کو فریش کیسا بنایا جائے۔ صرف رنگ گورا ہونا ہی کمال نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر ایک خاص چمک کی ضرورت بھی ہوتی ہے آپ لوگ یہ آسان سے دو سٹیپ کر کے اپنے چہرے کے اوپر رونق لا سکتے ہیں۔تو چلیں جی پھر شروع کرتے ہیں دیر کس بات کی۔
First Step.
Fresh Skin.

چہرے کے اوپر فریشنس لانے کے لئے ٹوٹکا
اجزائے ترکیبی !!
۱. ٹماٹر
۲. خشک دودھ
۳. ملٹھی  کا پاؤڈر
Let's start!!
ایک چھوٹا سا ٹماٹر لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں اس کے اندر آپ نے  دو چمچ خشک دودھ شامل کرنا ہے اس کے بعد ایک چوتھائی چمچ ملٹھی کا پاوڈر  شامل کریں یہ آپ کے پاس مکس کرنے کے بعد ایک گاڑھا سا پیسٹ بن جائے گا اب آپ اسے اپنے چہرے پر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد اپنا اپنا چہرہ ٹھنڈے پانی سے  دھو لیں۔
2nd Step.

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے پر تازگی ہو  اور چہرہ چمکتا  ہوا چہرہ نظر آئے تو شروع کر دیجئے  آج سے  یہ ٹوٹکا
Let's start!!
اجزائے ترکیبی!!
۱. ایک چمچ کچا دودھ
۲. ایک چمچ عرق گلاب 
۳. ایک چٹکی ہلدی
۴. ایک چٹکی پسا ہوا کافور
۵. آدھا چمچ فریش کریم
۶. ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر
Start۔۔۔
ایک چمچ کچا دودھ لیں اور اس  ایک چمچ عرق گلاب ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی پسا ہوا کافور ڈالیں گے اور اس میں آدھا چمچ فریش کریم ملائیں  اور آخر میں ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر ڈال کر  ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں گے اس کو آپ نے چہرہ دھونے کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے لگانا ہے اور اس کے بعد چہرہ دھو لیں اور روزانہ کریں رزلٹ آپ کو ایک ہفتے میں مل جائے گا آئے۔

آج کی بات۔۔
ہمیشہ خدا پر بھروسہ رکھیں وہ سب سے بہتر کارساز ہے۔