السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog 
Fatima Natural Beauty Tips



آج ہم بات کریں گے اپنے دانتوں کو کیسے چمکا سکتے ہیں کیونکہ دانت نکالتے وقت ہمارے دانت ہی نظر آتے ہیں اگر ہمارے دانت سفید اور چمکدار ہوں تو مسکراہٹ بھی پیاری لگتی ہے☺️☺️ بعض اوقات تو عمر میں اضافے کے سبب ہمارے دانت زرد اور پیلاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ لیکن اگر یہ جوانی میں ہی زرد ہونے لگیں تو اس کی وجہ مخصوص غذاﺅں یا مشروبات جیسے بلیو بیریز، کافی یا چائے وغیرہ کا استعمال ہوسکتا ہے اس کے علاوہ تمباکو نوشی بھی اس کی ایک بڑی اہم وجہ ہے۔
اگر آپ اپنے دانتوں کے زرد ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو پریشان ہونا چھوڑیں بس یہ چند ایک عمل کریں اور دانت چمکائیں۔
Brush the teeth.

دانتون کو برش

یقیناً سب سے پہلی چیز تو دانتوں کو برش کرنا ہے اور وہ بھی درست طریقے سے، خصوصاً ایسی غذاﺅں یا مشروبات کے بعد جن سے دانتوں کی رنگت میں تبدیلی کا امکان ہو۔دن میں کم از کم 2 بار 2 سے 3 منٹ کے لیے برش کرنا چاہیے اور ہر حصے کو کور کرنا چاہیے۔
Baking Soda.
بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پری آکسائیڈ
بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کا پیسٹ استعمال کرنے سے دانتوں سے پلاک اور بیکٹریا کو ختم کرکے داغوں سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا 2 کھانے کے چمچ ہائیڈرجن پری آکسائیڈ میں مکس کرکے پیسٹ بنائیں اور اس سے برش کرکے اچھی طرح کلیاں کریں۔ آج سے تقریباً آٹھ سال پہلے ایک  تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ بیکنگ سوڈا اور پری آکسائیڈ پر مبنی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دانتوں کے داغ ختم کرکے سفیدی واپس لاتا ہے۔
Coconut oil.

ناریل کے تیل کا استعمال
ناریل کے تیل سے پلاک اور بیکٹریا کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے دانتوں کی سفیدی واپس لانے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک سے 2 چائے کے چمچ تیل کو منہ میں 10 سے 30 منٹ تک رکھیں اور اسے نگلنے سے گریز کریں، اس کے بعد تھوک دیں اور پھر پانی سے کلیاں کرکے ایک گلاس پانی پی لیں اور پھر دانتوں پر برش کرلیں۔  آج سے پانچ سال پہلے یہ بھی  ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ تلوں کے تیل اور سورج مکھی کے تیل سے پلاک سے ہونے والی سوجن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ تیل کا استعمال دانتوں کی سفیدی واپس لانے میں  مدد دیتا ہے۔

Apple Cider vinegar

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دو چائے کے چمچ سیب کے سرکے تھوڑے سے پانی میں ملا کر 20سیکنڈ تک اس سے غرارے کریں اور پھر پانی سے کلیاں کرکے دانتوں پر برش کرلیں۔  سرکہ بلیچنگ ایفیکٹ رکھتا ہے مگر یہ دانتوں کی سطح کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے تو اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے اور بہت مختصر مقدار ہی فائدہ مند ہے۔

Lemon and Orange peel.

لیموں، مالٹے یا کیلے کے چھلکے
کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ لیموں، مالٹے یا کیلوں کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے انہیں سفید بناتا ہے۔ اس مقصد کے لیے چھلکوں کو نرمی سے دانتوں پر 2 منٹ تک رگڑیں اور اس کے بعد اچھی طرح کلیاں کریں اور پھر برش کرلیں۔  لیموں کے چھلکے میں سیٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔
Use of Fruits and vegetables.

زیادہ پانی والے پھلوں اور 
سبزیوں کا استعمال
زیادہ پانی والے پھلوں اور سبزیوں جیسے کریلے، تربوز یا دیگر کا استعمال دانتوں کو صحت مند رکھتا ہے، ان میں موجود پانی دانتوں اور مسوڑوں کو پلاک اور بیکٹریا سے بچاتا ہے۔ اور ہاں ان کا استعمال منہ میں لعاب دہن کی مقدار بھی بڑھاتا ہے جس سے کھانے کے ذرات کو نگلنے میں مدد ملتی ہے۔سب سے اچھی بات ان کا کوئی نقصان نہیں ہے۔

بس اپنے منہ کی صفائی کا خیال رکھنا اور دانتوں کا چیک اپ کرانا چاہیے، اگر اوپر درج طریقوں سے کوئی کامیابی نہ ہو تو ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔