السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog
Fatima Natural Beauty Tips


آج بابا جی دوبارہ آ گئے ہیں ایک اور زبردست ریمیڈی کے ساتھ۔اس ریمیڈی میں ہے آپکے اسی مسئلے کا حل ۔جی بالکل اس ہی مسئلے کا حل ہاں جی بلیک اور وائٹ ہیڈز کو ختم کرنے کے زبردست پانچ ٹوٹکے۔ اس سے نہ صرف آپکے چہرے کے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز ختم ہونگے بلکہ اس سے آپکی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی۔ یہ ریمیڈی آپ ہفتے میں ایک بار لازمی لازمی کریں۔یہ ریمیڈیز مرد و خواتین دونوں کے لیے یکساں ہیں۔کیونکہ بلیک ہیڈز کا مسئلہ لڑکیوں کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی ہو رہا ہے۔ویسے میرے بھائیوں اور بابا کو تو بلیک ہیڈز کے نام تک بھی نہیں پتہ 😂😂 ٹھنڈی جگ
1st Step.

You Will Need.

1.Salt
2.Toothpaste
3.Old Damage Brush 
اجزاء۔
نمک 
ٹوتھ پیسٹ
ایک پرانا اور نرم برش 
تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ لیں اور اس میں ایک چٹکی نمک شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کریں۔ اس مکسچر کو پرانے ٹوتھ برش کے ساتھ جہاں جہاں بلیک ہیڈز ہوں وہاں دو منٹ تک  سکرب کریں اور بعد میں تین منٹ چھوڑ دیں اس کے بعد نارمل پانی سے منہ دھو لیں۔
2nd Step.

You Will Need.
1.Clean Cloth
2.Warm water
اجزاء۔۔
صاف کپڑے کا ٹکڑا
ایک باؤل میں گرم پانی
جی اب کپڑے کو گرم پانی میں بھگوئیں اور بعد میں سارا پانی نچوڑ دیں کیونکہ دراصل ہمیں گرم کپڑا چاہیے ۔اب اس کپڑے کو جہاں جہاں بلیک ہیڈز ہیں وہاں رکھیں اور ایک منٹ بعد ہٹا دیں اس عمل کو مزید دو مرتبہ دہرائیں۔
3rd Step.

You Will Need.
1.Yogurt (Curd)
2.Fuller's Earth ( Multani Matti)
اجزاء۔
دہی
ملتانی مٹی
ایک پیالی میں آدھا چمچ ملتانی مٹی کا لیں اس میں ملتانی مٹی سے بھی آدھی مقدار میں دہی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں جی چنگی طرح مکس۔ اور جہاں جہاں بلیک اور وائٹ ہیڈز ہیں وہاں اس پیسٹ کو لگائیں ۔دس منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
Step No 4.

1.Baking powder or Baking soda
2.Cold water
اجزاء۔
بیکنگ پاؤڈر یا بیکنگ سوڈا
ٹھنڈا پانی
ایک چمچ بیکنگ سوڈا یا بیکنگ پاؤڈر لیں اور اس میں اتنا پانی شامل کریں کہ یہ ایک اچھا سا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔اس کو پانچ منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
5th Step.

1.Mint Toothpaste
2.Fuller's Earth(Multani Mati)
3.Rose Water

اجزاء۔
منٹ ٹوتھ پیسٹ
ملتانی مٹی
عرق گلاب
اس کو تیار کرنے کے لیے آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آپ جو ٹوتھ پیسٹ استعمال کررہے ہیں اس میں پودینہ ہو ۔ اس کو بنانے کے لیے ایک پیالی میں تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ لیں اور اس میں آدھا چمچ ملتانی مٹی کا شامل کریں۔
اب اس کے اندر آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر ایک اچھا سا پیسٹ بنا لیں۔جن لوگوں کی سکن پر لیمن سوٹ نہیں کرتا وہ اس کی جگہ عرق گلاب شامل کر لیں۔ اس کو پیسٹ کو خشک ہونے تک اپنے چہرے پر لگائیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
آج کی بات۔
 خوب سیرتی کو خوب صورتی پر ترجیح دیں۔