السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
Welcome On My Blog 
Fatima Natural Beauty Tips

آج میں بات کرنے والی ہوں ہو پاؤں  کی حفاظت کے لیے اگر پاؤں صاف نہ ہو دھوپ کی وجہ  سے سیاہ ہو جائیں یا چپل کے بدنما نشان ہو پھر جوتا چاہے جتنے ہزار والا مرضی ہو وہ  خوبصورت لگنے کی بجائے الٹا عجیب سا لگتا ہے  اور اگر پاؤں خوبصورت ہو تو جوتا چاہے سستا ہو وہ بھی معیاری لگے گا☺️☺️ ہم اپنا چہرہ تو چمکا لیتے ہیں لیکن ہمارے پاؤں اور چہرے کے کلر میں واضح ٹیکنیکل فرق نظر آ رہا ہوتا ہے سو آج  کا پیڈی کیور بلیچ کرے گا اس  فرق کو ختم ک اور  ہمارے پاؤں بھی ہمارے چہرے کی طرح چمکدار نظر آئیں گے
1st Step.
Foot Wash۔
اجزاء۔
نیم گرم پانی۔
اپیل سائڈر ونگر۔
گلیسرین یا شہد۔
امونیا سلوشن۔
اس پیڈی کیور کا سب سے پہلا  اسٹیپ ہے  تھوڑا بورنگ سا۔ بورنگ تو ہے لیکن کیا کریں۔  ہم نے پیروں کو دھونا بھی تو ہے۔ اس کے بعد اگلے سارے سٹیپ بہت ہی مزے کے ہیں ایک ٹب لیں  اور اس میں نیم گرم پانی ڈالیں۔ پانی آپ نے کم سے کم ڈالنا ہے۔ مطلب اتنا سا کہ ایک انچ پانی ہو جس میں پاؤں ڈوب جائیں زیادہ مت بھرئیے گا ورنہ باقی اجزا کا اثر ختم ہو جائے گا۔ اب اس میں ڈال دیجئے امونیا سلوشن دو چمچ یہ آپ  کو کسی بھی میڈیکل سٹور سے مل جائے گا یہ اسکن کو بلیچ کرنے اور پیروں کو ڈائ کرنے کرنے کے لیے  استعمال ہوتا ہے پیروں کی جلد کے لئے بالکل محفوظ ہے خطرے والی کوئی  بات نہیں یہ پیروں کی ڈیڈ سکین سیلز کو ریموو کرے گا۔ جس سے نئے سیل  کو بننے اور اوپر آنے کا موقع ملے گا اب اس میں ایپل سائڈر ونگر یعنی سیب کا سرکہ دو چمچ اور اب دو چمچ گلیسرین یا یا شہد ڈالیں   گلیسرین یا شہد پیروں کو نرم وملائم بنانے کا کام کرے گااب اس پانی میں ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اپنے پیروں کو اس پانی میں رکھ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

2nd Step.
Scrubbing.
اجزاء۔
کافی۔ 
دہی۔
شہد۔
اچھا اب باری آتی ہے سکربنگ  کی اس کے لیے ہم بنائیں گے بالکل آسان سا سکرب۔ ایک صاف کٹوری لیں اس میں ایک چمچ دہی ڈالیں گے  اب اس کے اندر شامل کریں دو چمچ کافی آپ ایک لیموں  لیں اور اسے درمیان سے کاٹ لیں اب آدھا لیموں لیں اس کے اوپر سکرب لگائیں اور اپنے پیروں کو اسی لیموں کے ساتھ سکرب کریں۔
3rd Step.
Massage.
اجزاء۔
سرسوں کا تیل۔
پانی۔
لیموں۔
اس پیڈی کیور میں مساج کی اہمیت اپنی جگہ ہے ۔ پیروں کو اندر تک نرم و ملائم بنانے کے لیے ہم یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ آزمائیں گے۔ ایک  چمچ سرسوں کا تیل لیکر اس میں ایک چمچ سادہ پانی شامل کریں کریں اور ایک چمچ لیموں کا رس ان سب چیزوں کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور اس مساج سے دو سے تین منٹ تک اچھے طریقے سے مساج کریں اپنے پیر سمجھ کر😂😂  مساج کرنے کے بعد پیروں کو کسی بھی بے بی شیمپو سے دھولیں۔
4th Step.
Glowing Pack۔
اجزاء۔
صندل وڈ پاؤڈر۔
بیسن۔
ناریل کا تیل۔

یہ ہے جی گلوئنگ  کے لیے ایک آسان پیک اس سے آپ کے پیر چمک اٹھیں گے پیک بنانے کے لیے ہمیں چاہیے صندل وڈ پاؤڈر ایک چمچ اور اس کے اندر شامل کریں بیسن ایک چمچ اور اب ملائیں اس کے اندر ناریل کا تیل ایک چمچ اور سب کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ اور اپنی پیروں پر اپلائی کریں۔ صندل  وڈ  پاوڈر ٹین  ہوئی سکن  کو ٹھنڈک دیتا ہے اور آپ کے پیروں پر ایک چمک لاتا ہے۔ اس پیک  کو پندرہ منٹ تک اپلائی کرنا ہے۔ بعد میں اپنے پیروں کو سادہ پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد کوئی بھی اچھا سا  موئسچرائزر لگا لیں۔